حیدرآباد۔2؍ مئی ( اعتماد نیوز) ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج پیش
آئے خوفناک سڑک حادثہ میں خانگی اسکول کی بس نے 6 سالہ بچی کو روند دیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی لڑکی 6سالہ مہیشوری آج سڑک عبور کررہی تھی کہ خانگی
اسکول کی بس نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر
موقع ہلاک ہوگئی۔
حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لڑکی بس کے ٹائیر کے نیچے آگئی اور اس کا سر
پھٹ کر بھیجہ باہر نکل آیا۔ حادثہ کے بعد برہم ہجوم نے بس کو نقصان
پہنچایا۔ ڈرائیور مقام حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے اس
سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔